پاکستان میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے 2 بچے ہلاک

پاکستان کے صوبے سندھ میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے 2 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر نواب شاہ میں ایک گھر آگ لگنے سے 2 بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔ بچوں کو بچانے کی کوشش میں باپ زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نواب شاہ میں قاضی احمد کے علاقے پیر فارم کے ایک گھر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ سے 6 سالہ بچی ضمیراں اور 8 سالہ بچہ مجیب ہلاک  ہو گئے،اور ان کو بچانے کی کوشش میں باپ بھی زخمی ہو گیا۔ لوگوں نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوشش کی، بعد میں فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، اس حوالے سے تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

News Code 1895083

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =