مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبے تخار میں بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر 9 بچے ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بچے اسکول جارہے تھے کہ بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے۔ صوبے کے پولیس ترجمان خلیل عصر کا کہنا تھا کہ ‘یہ علاقہ طالبان کے کنٹرول میں ہے اور افغان سیکیورٹی فورسز کے حملوں کے باعث طالبان نے اس علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ان میں سے ایک بارودی سرنگ آج دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں پرائمری اسکول کے 9 بچے ہلاک ہوگئے۔
پولیس افسر کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں ۔
آپ کا تبصرہ