امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی

امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ہیلووین پارٹی میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں درختوں سے گھرے ایک بڑے گھر میں روایتی ہیلووین پارٹی جاری تھی جس میں 100 سے زائد شرکاء موجود تھے۔ موسیقی کی دھن میں رقص جاری تھا اور سب نے جن، بھوت کے ڈراؤنے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے کہ اچانک فائرنگ شروع ہوگئی۔

اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 3  نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، مرنے والوں کی عمریں 22 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔ فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فائرنگ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی ملی ہیں۔

News Code 1895078

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =