جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل کی مودی سے ملاقات / کشمیر پر بات چیت

جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے دورہ بھارت کے دوران کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی میں تناؤ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی سربراہ انجیلا مرکل نے دورہ بھارت کے دوران کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات  پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وادی میں تناؤ کے خاتمے کا

مطالبہ کیا ہے۔ اطلاعات  کے مطابق جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں کشمیر میں انسانی حقوق کی معطلی پر تشویش کا اظہار کیا اور خواہش ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان باہمی کشیدگی دور کرنے کے لیے مل کر پر امن حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے لیے حالات غیر مستحکم، ناپائیدار اور نامناسب ہیں اور اب اس کشیدگی اور تناؤ کو ختم ہونا چاہیے، ہم عدم استحکام اور غیر یقینی صورت حال کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال اسی طرح نہیں چل سکتی۔

News Code 1895077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =