عراق کے مغرب میں 3 داعش دہشت گرد ہلاک

عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے الانبار کے الکرمہ علاقہ میں 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النہرین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ الانبار کے آپریشنل کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فورسز نے الانبار کے الکرمہ علاقہ میں 3 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز نے دقیق اطلاعات کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ وہابی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔

News Code 1895073

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =