پاکستان میں نوجوان کی  12 سالہ بچے کے ساتھ  بد فعلی

پاکستان کے علاقہ حافظ آباد روڈ پر نوجوان نے 12 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حافظ آباد روڈ پر نوجوان نے 12 سالہ بچے کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس کے مطابق ملزم چاند نے 12 سالہ امیر حمزہ کو فیکٹری کی چھت پر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنایا اور بدترین تشدد بھی کیا۔ ملزم کے تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس پر باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔بچے کے والد نے رو رو کر انصاف کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پہلے بھی میرے بیٹے کو کئی دفعہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے لیکن انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

News Code 1895065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =