پاکستان میں نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے 2 دن کی نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے 2 دن کی نومولود بچی کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق تھانہ وارث خان میں لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کو اقصی نامی خاتون نے بچی دی تھی جسے نورین فروخت کرنے کی کوشش کررہی تھی۔ شہری عمیر نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس پر پولیس نے کارروائی کی اور بچی برآمد کرلی۔ پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکر نورین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

News Code 1895063

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =