چین نے فائیو جی نیٹ ورک کا آغاز کردیا

چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام نے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی سرکاری کمپنی چائنا موبائل، چائنا یونی کام اور چائنا ٹیلی کام نے اپنے فائیو جی نیٹ ورک کا افتتاح کردیا ہے۔ چینی کمپنیوں کی جانب سے پہلے فائیو جی نیٹ ورک کو آئندہ سال متعارف کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب اسے فوری طور پر متعارف کرادیا گیا ہے۔فائیو جی سروس موبائل فون انٹرنیٹ کی پانچویں جنریشن ہے جو تیز ترین ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ، اپ لوڈنگ اور بہترین کنیکشن کے ذریعے کوریج کو یقینی بناتی ہے۔چین میں اب فائیو جی کی سپر فاسٹ سروس بیجنگ اور شنگھائی سمیت 50 شہروں میں دستیاب ہوگی جس کی قیمت 128 یوآن سے 599 یوآن تک رکھنے کا منصوبہ ہے۔ اس سے قبل جنوبی کوریا، امریکہ اور برطانیہ رواں سال فائیو جی ٹیکنالوجی کا آغاز کرچکے ہیں۔

News Code 1895062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =