پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں

پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں جو پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے ہیں اور اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پانچ خاندان پاکستانی ریاست پر حملہ آور ہیں جو پاکستان پر حکمرانی کرتے رہے ہیں اور اب اپنی اولادوں کو ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستانی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر وہ پانچ خاندان نظر آرہے ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کیلئے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے دوران کنٹینر پر کھڑے سیاسی رہنماؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں، یعنی مفتی محمود خاندان، اچکزئی خاندان، ولی خاندان، بھٹو خاندان اورشریف خاندان۔  اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیے ریاست پر حملہ آور ہیں۔

News Code 1895061

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =