پاکستانی فوج غیر جاندار ادارہ/ الزام تراشی اچھا فعل نہیں

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ لے فوج غیر جانب دار ادارہ ہے سڑکوں پر آکر اس طرح الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جان لے کہ لے فوج غیر جانب دار ادارہ ہے سڑکوں پر آکر اس طرح الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں۔ انھوں نے کہا کہ امن و امان کا مسئلہ ہوا تو حکومتی فیصلے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج کسی جماعت کے بجائے جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہے اور حکومت کو آئین کی حدود میں رہ کر سپورٹ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے الیکشن میں آئینی اور قانون ذمہ داری پوری کی اور ہمارا تعاون جمہوری طور پر منتخب حکومت کے ساتھ ہوتا ہے، فضل الرحمن واضح کریں ان کا اشارہ کس طرف ہے؟ فضل الرحمن کا ریفرنس عدالتوںِ، فوج یا الیکشن کمیشن کی جانب ہے؟ فوج نے الیکشن میں اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کی، اگر کسی کو شکایت ہے تو وہ فوج پر الزام تراشی کے بجائے متعلقہ اداروں کے پاس جائے یوں سڑکوں پر آکر الزام تراشی کرنا اچھا فعل نہیں، ملک کسی انتشار کا شکار ہوا تو یقیناً ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

News Code 1895060

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 12 =