داعش دہشت گرد تنظیم نے ابو بکر بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی

عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش(آئی ایس آئی ایس) نے ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش(آئی ایس آئی ایس) نے اپنے ایک پیغام میں ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو داعش دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک آڈیو پیغام میں ابو بکر البغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو دہشت گرد تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔داعش کی جانب سے آڈیو پیغام جاری کرنے والےابو حمزہ نامی دہشت گرد نے ابو بکر البغدادی کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر البغدادی کے علاوہ داعش دہشت گرد  تنظیم کا ترجمان ابوالحسن المہاجر بھی امریکی فوجی آپریشن میں مارا جا چکا ہے تاہم البغدادی کی موت  کے بعد بھی دہشت گردانہ مشن جاری رہے گا۔واضح  رہے کہ ا امریکی حکام نے شام میں داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کے خلاف کامیاب آپریشن کی پہلی ویڈیو جاری کردی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے کے بعد امریکی فوجیوں کو اس کمپاؤنڈ کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں سرنگ میں جانے سے پہلے ابوبکر البغدادی موجود تھا۔ویڈیو میں داعش سربراہ کی ہلاکت کے بعد اس کے رہائشی کمپاؤنڈ کو تباہ کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

News Code 1895033

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =