کشمیرکے ضلع کلگام میں 5 مزدور ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع کلگام میں 5 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع کلگام میں 5 مزدوروں کو قتل کر دیا گیا۔ کشمیر کی پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ان مزدوروں کو گھر سے نکال کر فائرنگ کر کے قتل کیا، مارے گئے افراد کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔ ادھرحریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے دہشت پھیلانے کے لئے ان مزدوروں کو قتل کیا ہے۔ حریت رہنماؤں نے بھارتی فوج کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے اس قسم کے اقدام کررہی ہے۔

News Code 1894985

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 9 =