ایران بھر میں امام رضا (ع) کا یوم شہادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

آج ایران بھر میں حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حرم رضوی میں کئی ملین زائرین لبیک گوئی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ایران بھر میں حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ حرم رضوی میں کئی ملین زائرین لبیک گوئی کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے قم، تہران، اصفہان،شیراز، تبریز اور ہمدان سمیت تمام شہروں میں مجالس عزا اور جلوس عزا برآمد کئے جارہے ہیں ۔ مورخین کے مطابق حضرت امام رضا علیہ السلام  بتاریخ ۱۱/ ذیقعدہ ۱۵۳ ھ یوم پنجشنبہ بمقام مدینہ منورہ پیدا ہوئے 30 صفر المظفر کو آپ مشہد مقدس میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ۔

آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ کے مطابق اورتعیین رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موافق آپ کو" اسم علی" سے موسوم فرمایا،آپ آل محمد (ص) کے تیسرے " علی"  ہیں (3)

آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے اورمشہورترین لقب رضا تھا۔ (4)

علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کہ آسمان وزمین میں خداوعالم ،رسول اکرم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے (5)۔

علامہ مجلسی تحریرفرماتے ہیں کہ بزنطی نے حضرت امام محمدتقی علیہ السلام سے لوگوں کی افواہ کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ آپ کے والدماجدکولقب رضاسے مامون رشیدنے ملقب کیاتھا آپ نے فرمایاہرگزنہیں یہ لقب خدا و رسول (ص) کی خوشنودی کاجلوہ بردارہے اورخاص بات یہ ہے کہ آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنودتھے (6)۔

حضرت امام رضاعلیہ السلام کے بعض ارشادات:

حضرت امام رضاعلیہ السلام سے بے شماراحادیث مروی ہیں جن میں سے بعض مندرجہ ذیل ہیں:
۱ ۔ بچوں کے لیے ماں کے دودھ سے بہترکوئی دودھ نہیں ۔
۲ ۔ سرکہ بہترین سالن ہے جس کے گھرمیں سرکہ ہوگاوہ محتاج نہ ہوگا۔
۳ ۔ ہرانارمیں ایک دانہ جنت کاہوتاہے
۴ ۔ منقی صفراکودرست کرتاہے بلغم کودورکرتاہے پٹھوں کومضبوط کرتاہے نفس کوپاکیزہ بناتااوررنج وغم کودورکرتاہے۔
۵ ۔شہدمیں شفاہے ،اگرکوئی شہدہدیہ کرے توواپس نہ کرو۔

News Code 1894955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =