ابوبکر بغدادی کی لاش کو دریا برد کردیا گیا

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی لاش کو دریا برد کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بزنس اینسائڈر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کی لاش کو دریا برد کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ ابوبکر بغدادی کی لاش کو امریکہ کے ایک فوجی اڈے پر منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے البغدادی کی ہلاکت کو امریکہ کی بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ ترکی نے بھی کہا ہے کہ اس نے بغدادی کی ہلاکت میں امریکہ کو تعاون فراہم کیا ہےجبکہ سعودی عرب نے البغدادی کو ہلاک کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

News Code 1894954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =