سعودی عرب میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی  علاقہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مشرقی شہر حفر الباطن میں ہونے والی طوفانی بارش کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 11 سے تجاوز کر گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق موسلادھار بارش اور سیلابی ریلوں میں پھنس جانے والے متعدد افراد کو بچالیا گیا۔ مشرقی ریجن کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ حفر الباطن سمیت الخفجی اورالقریہ العلیا میں طوفانی بارش کا سلسلہ جمعہ صبح 7 بجے شروع ہوا اور اتوار کی رات تک جاری رہا۔ترجمان نے بتایا کہ طوفانی بارش کے ساتھ بڑے بڑے اولے بھی گرے جس کے نتیجے میں 40 گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

News Code 1894953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =