سعودی عرب کا ابوبکر کو ہلاک کرنے پر امریکہ کا شکریہ

سعودی عرب نے ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف امریکی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ امریکہ ایسے دہشت گردوں کو قتل کررہا ہے جنھوں نے اسلام اور مسلمانوں کی حیثیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل نے داعش کی تشکیل اور اسے مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جب داعش دہشت گرد شام میں امریکہ کے مقرر کردہ اہداف تک نہیں پہنچ سکے اور وہ صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے میں ناکام ہوگئے تو امریکہ نے داعش کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا ۔

News Code 1894952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =