افغانستان میں امریکی حملے میں 80 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے 2 صوبوں میں امریکہ اور افغان سکیورٹی فورسز کی مشترکہ فوجی کارروائی میں 80 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں امریکہ اور افغان سکیورٹی فورسز کی مشترکہ فوجی کارروائی میں 80 طالبان دہشت گرد مارے گئے۔ اطلاعات  کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار اور فریاب میں امریکی فضائیہ نے افغان انٹیلی جنس ادارے کی معاونت سے طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 80  طالبان مارے گئے۔ اس دوران افغان فوج نے زخمی اور فرار ہونے والے طالبان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی آپریشن میں قندھار کے اضلاع معروف اور شاہ ولی میں 33 طالبان  دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جب کہ 47  دہشت گرد فریاب میں مارے گئے۔ افغان فوج نے زخمی  دہشت گردوں اور بھاری اسلحے کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

News Code 1894948

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =