ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت کو شکست

جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور صدر موریسیو ماکری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے البرٹو فرنانڈز نے کامیابی حاصل کرلی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکی ملک ارجنٹینا میں ہونے والے عام انتخابات میں حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی اور صدر موریسیو ماکری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے البرٹو فرنانڈز نے کامیابی حاصل کرلی۔ اطلاعات کے مطابق ارجنٹینا میں جنرل الیکشنز میں جسٹسلسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے امیدوار البرٹو فرنانڈز 45 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے موجودہ صدر موریسیو ماکری کو شکست دے دی۔ صدر موریسیو ماکری نے شکست تسلیم کرتے ہوئے زمام کار البرٹو فرنانڈز کے حوالے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ البرٹو فرنانڈز کے حامیوں اور کارکنوں نے ان کی کامیابی پر خوب جشن منایا اور آتش بازی کی۔ پہلا بار ایسا ہوا ہے کہ ارجنٹینا میں کوئی صدر دوبارہ منتخب ہونے میں ناکام ہوگیا ہو۔

News Code 1894947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =