کشمیر میں دستی بم حملے میں 6 افراد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک پُر ہجوم بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر میں ایک پُر ہجوم بس اسٹینڈ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 شہری زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے سوپور میں واقع بس اسٹینڈ پر مسافروں کا ہجوم تھا اور بسیں اپنی منزل کی جانب روانہ ہونے کو تیار تھیں کہ اچانک چند نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ گرنیڈ حملے سے بس اسٹینڈ پر افراتفری مچ گئی جب کہ دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ بھارتی فوج اور کشمیر پولیس نے سوپور کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

News Code 1894946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =