ابوبکر بغدادی کو اس کے ایک قریبی ساتھی کی اطلاعات پر قتل کیا گیا

کئی برس تک امریکہ کی قربت حاصل کرنے والے داعش رہنما ابو بکر بغدادی کو اخر کار امریکہ نے ہلاک کردیا، کسی دور میں امریکہ نے داعش کو ترکی اور سعودی عرب کے ذریعہ بہت مدد فراہم کی اور آخر کا القاعدہ کے رہنما کی طرح داعشی رہنما کو بھی امریکہ نے ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کئی برس تک امریکہ کی قربت حاصل کرنے والے داعش رہنما ابو بکر بغدادی کو اخر کار امریکہ نے ہلاک کردیا، کسی دور میں امریکہ نے داعش کو ترکی اور سعودی عرب کے ذریعہ بہت مدد فراہم کی اور آخر کا القاعدہ کے رہنما کی طرح داعشی رہنما کو بھی امریکہ نے ہلاک کردیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق امریکی ایجنسیوں کو ابوبکر بغدادی کے ٹھکانے تک پہنچانے والا کوئی دشمن نہیں بلکہ داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی کا قریبی رشتہ دار ہی تھا۔ العربیہ کو انٹرویو میں داعش کے سربراہ کا ٹھکانہ پتہ نہ لگنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابوبکر البغدادی کے لیے پیغام رسانی کرنے والے پیامبروں کو موت  کے گھاٹ اتار دیا جاتا تھا، دوسری وجہ اُن کا موبائل فون استعمال نہ کرنا اور صرف 5 قابل اعتبار افراد کے ساتھ سفر کرنا ہے ۔داعشی سربراہ کے قریبی ساتھی کا مزید کہنا تھا کہ ابو بکر بغدادی تیزی سے اپنی رہائش گاہ تبدیل کرتے رہتے اور سفر کے دوران ہمیشہ بارودی مواد سے بھری جیکٹ پہنے رہتے تھے۔ وہ ہمیشہ 4 نہایت قابل اعتبار ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرتے تھے۔ یہ سفر زیادہ تر عراق سے شام کے سرحدی علاقوں میں ہوتا اور جہاں قیام کرتے وہاں ایک گہری سرنگ تیار کرتے تھے۔داعش سربراہ کے خاندان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کے ہم زلف نے بتایا کہ ابوبکر بغدادی نے 4 شادیاں کی تھیں اور سفر کے دوران کسی نہ کسی بیوی کو اپنے ہمراہ رکھتے تھے، کئی بار عراقی خفیہ ایجنسی بغدادی کے قریب پہنچی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ ابوبکر بغدادی نے اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری نہایت قابل اعتبار بھائی حازم کو سونپی تھی جس نے ابوبکر کے گرد سخت سیکیورٹی حصار کی تہیں بنا رکھی تھیں۔ البغدادی کے ہم زلف نے العربیہ کو وہ بندوق بھی دکھائی جو وہ ایک 8 میٹر طویل سرنگ میں ابوبکر بغدادی کے ساتھ 9 دن قیام کے دوران ہر وقت اپنے ہمراہ رکھتے تھے۔ اُن دنوں کا احوال بتاتے ہوئے مزید کہا کہ آخری دنوں میں خودساختہ خلیفہ انتہائی خوف زدہ رہنے لگے تھے اور زیادہ تر کارروائیوں کے لیے داعش کے نائب حاجی عبداللہ پر زور دیا کرتے تھے۔

اس نے کہا گزشتہ رمضان البغدادی نے رمضان المبارک میں روزے نہیں رکھے تھے اور اپنے حامیوں اور مصاحبین سے بھی روزے ترک کرنے کا کہہ رکھا تھا جس پر سب نے حکم بجالاتے ہوئے روزے نہیں رکھے۔ابوبکر البغدادی کے ہم زلف نے سربراہ داعش کے قیام گاہ کی مخبری کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئی کمین گاہ کی اطلاع مجھے مضافات میں البغدادی کے ملنے والے خط کے ذریعے ملی اور پھر عراقی خفیہ اداروں کے ساتھ مل کر داعش کے سربراہ کی قیام گاہ کو تلاش کرلیا۔ واضح رہے کہ داعش کے نام نہاد خلیفہ  ابوبکر البغدادی کے ٹھکانے پر امریکی فورسز نے حملہ کیا تھا جس پر بغدادی نے تین بچوں کے ہمراہ ایک نہ ختم ہونے والی سرنگ میں خود کو دھماکے خیز مواد سے اُڑالیا تھا جب کہ اس کی دو بیویوں نے بھی خود کو اُڑالیا تھا اور اس کے 4 ساتھی مقابلہ کرتے ہوئے مارے گئے اور کئی نے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ ادھر ترکی کا کہنا ہے کہ اس نے بھی بغدادی کی ہلاک میں امریکہ کو اہم اطلاعات فراہم کی ہیں۔

News Code 1894943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =