لاہور میں شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے گلدشت کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہرلاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے گلدشت کالونی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق علی رضا کا اپنی بیوی 23 سالہ زنیرہ سے جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ روز بات بڑھی تو علی رضا نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔ زنیرہ کو 9 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

News Code 1894941

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =