سعودی عرب کی گذشتہ 24گھنٹوں میں یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ پر40 بار بمباری

یمن کی مسلح فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24گھنٹوں میں یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ پر40 باروحشیانہ بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب  کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24گھنٹوں میں یمن کے صوبوں حجہ اور صعدہ پر40 باروحشیانہ  بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بہیمانہ اور وحشیانہ ہوائی حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ یحیی سریع نے کہا کہ مختلف محاذوں پر یمنی فوج نے سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کی پیشقدمی کو روک دیا ہے اور دشمن کی افواج پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔

News Code 1894939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =