اردن کی شام کی ارضی سالمیت کی حفاظت پر تاکید

اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام پر ترکی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کی پارلیمنٹ کے اسپیکرفیصل الفائز نے شام پر ترکی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شام کی ارضی سالمیت کی حفاظت پر تاکید کی ہے۔ فیصل الفائز نے کہا کہ شام کی ارضی سلمیت کا تحفظ بہت ضروری ہے ۔ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات کی ضرورت ہے اور سیاسی مذاکرات کے ذریعہ شام کے بحران کا حل ممکن ہے۔

الفائز نے شام اور اردن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پربھی زوردیا ہے۔

News Code 1894937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =