امریکہ نے ابوبکر بغدادی کو اسرار فاش ہونے کے خوف سے ہلاک کیا

عراقی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے داعش رہنما ابو بکر بغدادی کو اسرار فاش ہونے کے خوف سے ہلاک کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی سلامتی کمیٹی کے رکن حاکم الزاملی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے داعش رہنما ابو بکر بغدادی کو اسرار فاش ہونے کے خوف سے ہلاک کیا۔

عراقی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ القاعدہ کو امریکہ نے تشکیل دیا اور اسامہ بن لادن کی امریکہ نے بھر پور حمایت کی لیکن اس کا مصرف جب ختم ہوگیا تو اسے ہلاک کردیا گیا اور اس کی جگہ  داعش کی صورت میں دہشت گردی کا نیا صفحہ کھول دیا گیا اور داعشی رہنما کی ہلاکت کے بعد دہشت گردی کا ایک نیا صفحہ کھولے گا جس کے لئے اس نے پہلے سے نیا رہنما منتخب کرلیا ہوگا۔اور خطے میں امریکی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

News Code 1894936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 13 =