افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جلد بحال ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس ٹریبیون کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات جلد بحال ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت ان مذاکرات کے بحالی کیلیے کوشش کرنے والے ممالک چاہتے ہیں کہ افغانستان میں جاری  18 سالہ جنگ کا خاتمہ ہو،افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان گزشتہ مہینے معاہدہ تکمیل کے آخری مراحل میں تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مسلسل حملوں کے باعث یہ امن عمل معطل کر دیا۔

جمعہ کو پاکستان ماسکو میں افغان امن عمل سے متعلق روس، چین اور امریکہ کے مذاکرات میں شامل ہوا،وزارت خارجہ کے عہدیدار جنھیں ماسکو میں ہونے والے ان چار ملکی مذاکرات کی بریفنگ دی گئی، انہوں نے بتایا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے مطابق امریکا افغان امن مذاکرات کی بحالی پر آمادہ ہے،تاہم اس سے قبل امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ طالبان کی جانب سے عسکری کارروائیوں میں بھی کمی ہو،پاکستان،روس اور چین بھی متفق ہیں کہ مذاکرات کی بحالی سے قبل عسکری کارروائیوں میں کمی ہونی چاہیے تاکہ مذاکرات کیلیے فضا سازگار ہو سکے۔

News Code 1894932

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =