ترکی کا ابو بکر کی ہلاکت میں امریکہ کو تعاون فراہم کرنے کا دعوی

ترکی کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ ترک فوجی اہلکاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے سر براہ ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ترک فوجی اہلکاروں نے داعش دہشت گرد تنظیم کے سر براہ  ابوبکر بغدادی کو ہلاک کرنے میں امریکہ کو بھر پور تعاون فراہم کیا ہے۔ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر بغدادی کے خلاف فوجی آپریشن سے قبل امریکہ اور ترک فوجیوں کے درمیان اطلاعات کا مکمل تبادلہ ہوا ، اور ترکی نے ابوبکر بغدادی کی ہلاکت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ابھی تک امریکہ کے کسی اہلکار نے ترکی کے اس دعوی کی تائید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

News Code 1894924

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 3 =