پاکستان نے ہندوستانی وزیر اعظم مودی پر پابندی عائد کردی

پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرپاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے، نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی تھی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سیاہ دن کے تناظر میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انڈین ہائی کمشنر کو باقاعدہ تحریری طور پرفیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

News Code 1894908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =