کشمیر پر بھارتی قبضہ کو 72 سال بیت گئے

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پرپاکستان بھر میں کاروباری مراکز بند رہیں گے، جلسے، جلوس، مظاہرے ہوں گے دھرنا دیا جائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی۔ سفارت خانوں کو وادی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی اور دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ پاکستانی شہری کشمیر  پر بھارت کے قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے یوم سیاہ پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہو چکا، عالمی برادری کردار ادا کرے، نام نہاد بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، عالمی برادری کردار ادا کرے، پاکستانی حکومت اور عوام کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں۔

News Code 1894907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =