امریکہ اور چین تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق

امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام تجارتی معاہدے کے چند نکات پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکہ اور چین کے اعلیٰ حکام جمعہ کو ٹیلی فونک گفتگو کے بعد تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ امریکہ کے تجارتی نمائندہ اور چین کی وزارت تجارت کے حکام نے بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ امریکہ کے تجارتی نمائندہ نے ایک بیان میں کہا ہےکہ دونوں جانب سے پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک تجارتی معاہدے کے چند نکات پر اتفاق کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن اور بیجنگ فیز ون تجارتی معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلیے کام کررہے ہیں جس کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 11اکتوبرکو اعلان کیاتھا۔

News Code 1894906

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =