بھارت میں ہندو دہشت گردوں کے حملے میں ایک مسلمان جاں بحق

بھارت میں گھات میں بیٹھے ہندو مسلح دہشت گردوں نے نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے والے مسلمان کو حملہ کرکے قتل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں گھات میں بیٹھے ہندو مسلح دہشت گردوں نے نماز پڑھنے کے لیے مسجد جانے والے مسلمان کو حملہ کرکے قتل کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں انڈین یونین مسلم لیگ کے 38 سالہ کارکن اسحاق کو مسجد جاتے ہوئے مسلح ہندو دہشت گردوں نے گھیر کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے مسلم نوجوان کو کردیا قتل کے واقعہ کے بعد ہندو دہشت گرد موقع پر فرار ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسحاق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم دوران علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی شق 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس نے مقدمہ نامعلوم افراد کے نام درج کرلیا ہے۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے مسلمانوں اور اقلیتیوں پر مشتعل ہجوم کے بہیمانہ تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق رواں برس کے پہلے 6 ماہ میں نفرت آمیز 181 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

News Code 1894905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =