طالبان کے حملے میں ایک بچے سمیت 7 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خفیہ ادارے کے عہدیداروں کے قافلے پر طالبان کے حملے میں ایک بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگرہار میں خفیہ ادارے کے عہدیداروں کے قافلے پر طالبان کے حملے میں ایک بچے سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خوفناک دھماکے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق قافلے پر دھماکے کے چند گھنٹوں بعد ہی جلال آباد کے داخلی راستے پر چیک پوسٹ پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے، دھماکہ بس اڈے کے قریب ہوا جہاں عوام کی بڑی تعداد کابل جانے کے لیے موجود تھی۔حالیہ حملے طالبان دہشت گردوں کی جانب سے تقریباً روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے حملوں کا ہی سلسلہ ہیں۔

News Code 1894876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =