جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانےکا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموں و کشمیر میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مکمل شٹرڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سید علی گیلانی نے یوم سیاہ کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا۔ انہوں نے جموں و کشمیر سے باہر مقیم تمام کشمیریوں سے درخواست کی کہ وہ بھارت کے قبضے کے خلاف مظاہرے کریں اور کشمیر کی حالت زار کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائیں۔

خیال رہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج جموں و کشمیر میں داخل ہوئی تھی اور کشمیریوں کی منشا اور تقسیم کے منصوبے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے پر قبضہ کیا تھا۔

News Code 1894875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =