مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ایرانی صدر حسن روحانی کی موجودگی میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اٹھارہویں سربراہی اجلاس کا آغازہوگیا ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اٹھارہویں سربراہی اجلاس میں شریک مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اجلاس کے آغاز میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک نے تحریک کے آنجہانی سربراہان کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔ ونزوئلا کے صدر نیکلس مادو رو نے ناوابستہ تحریک کے سترہویں سربراہ کے عنوان سے ناوابستہ تحریک کی 2016 سے لیکر 2019 تک کی فعالیت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
اس اجلاس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف کو ناوابستہ تحریک کا آٹھارہواں سربراہ منتخب کیا گیا جس کے بعد آذربائیجان کے صدر نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی کارکردگی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ ایران کے صدر حسن روحانی بھی ناوابستہ تحریک کے ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
آپ کا تبصرہ