فضل الرحمان کی نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو

پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کیا اور آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت کی۔ اطلاعات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرادی اور استفسار کیا کہ میں آزادی مارچ میں کس جگہ سے شرکت کروں؟ جس پر مولانا نے بلاول  کو مشورہ دیا کہ آپ سکھر سے آزادی مارچ میں شامل ہوجائیں جواب میں بلاول نے ایک سے دو روز میں لاڑکانہ آمد اور وہیں ملاقات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو بھی فون کیا ان سے خیریت دریافت کی اور نوازشریف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس تشویش ناک حالت میں بھی نواز شریف نے آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے کارکنان کی بھرپور شرکت کا اعادہ کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

News Code 1894846

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 10 =