جنوبی فرانس میں شدید بارشوں سے تین افراد ہلاک

جنوبی فرانس میں خراب موسم اور شدید بارشوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی فرانس میں خراب موسم اور شدید بارشوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد ہیرالٹ، گارڈ اور پیرنیسیز اورینٹیلس کے رہائشی تھے۔ فرانس کے جنوب میں گذشتہ تین دن سے موسم انتہائی خراب ہے اور اب  وزارت داخلہ نے جمعرات 24 اکتوبر کو تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے ۔

News Code 1894842

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =