صدر حسن روحانی باکو روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے باکو روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک  کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے باکو روانہ ہوگئے ہیں۔ صدر حسن روحانی ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس میں شرکت کے ضمن میں بعض ممالک کے سربراہان سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال بھی کریں گے۔ صدر روحانی آج باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات کریں گے۔ ناوابستہ تحریک کا سربراہی اجلاس کل باکو میں منعقد ہوگا۔

News Code 1894828

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 0 =