شہزادہ فیصل بن فرحان سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ مقرر

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے وزير خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو عہدے سے برطرف کرکے اس کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان نے سعودی عرب کے وزير خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو عہدے سے برطرف کرکے اس کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو سعودی عرب کا نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیزالعساف سے ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں اور ان کی جگہ شہزادہ فیصل بن فرحان  کو سعودی عرب کا نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کی رات شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے ابراہیم بن عبدالعزیز العساف کو ان کے منصب سے سبکدوش کرکے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ  آل سعود کو نیا وزیر خارجہ مقرر کردیا۔واضح رہے سبکدوش ہونے والے سابق وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے دسمبر 2018 میں عادل الجبیر کی جگہ لی تھی۔

News Code 1894827

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 9 =