امریکہ نے ترکی پر عائد پابندیاں ختم کردیں

امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ترکی پر عائد کی گئی تجارتی و معاشی پابندیاں ختم کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ترکی پر عائد کی گئی تجارتی و معاشی پابندیاں ختم کردی  ہیں۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ترکی شمالی شام میں جاری فوجی آپریشن روک کر مستقل جنگ بندی پر راضی ہوچکا ہے اور اسی بنا پر ترکی سے امریکی درآمدات پر عائد کی گئی پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ ادھر امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اس وقت تک معطل رہیں گی جب تک کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے جس سے ہم ناخوش ہوجائیں۔ ترکی کی جانب سے انہیں " مستقل " جنگ بندی کے لفظ پربھی شک ہے۔

News Code 1894826

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =