فضل الرحمن پاکستان اور کشمیر کے دشمن

پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے اور یہ صرف ملک دشمن یا کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانا ہے اور یہ صرف ملک دشمن یا کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کرسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے رواں ماہ اکتوبر کی 27 تاریخ کو حکومت کے خلاف بلاجواز " آزادی مارچ " شروع کرنے کا اعلان کیا، 27 اکتوبر کو ہر سال کشمیری بھارت کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں، اور حکومت نے بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں  کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے، لیکن مولانا فضل ا لرحمان اسی روز آزادی مارچ منانے جا رہے ہیں  جو ان کی حب الوطنی اور کشمیری بہن بھائیوں  کے ساتھ محبت کے دوہرے معیار کا واضح عکاس ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں جس پر زور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وہ ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہوا، مولانا بھی ملک دشمن عناصرمیں  سے ایک ہیں، مولانا کے دھرنے کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی میڈیا کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹا کر دھرنے کی طرف مبذول کرانے کی کوشش ہے، ایسا صرف ملک دشمن اور کشمیر کی آزادی کے مخالفین ہی کر سکتے ہیں۔ اس نے کہا کہ فضل الرحمن اپنے اقدام سے بھارت کو بھر پور فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

News Code 1894824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =