مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے باکو ميں آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور آذربائیجان کے صدر نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبدالہ خیال کیا ۔ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے عراق اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔
۔
آپ کا تبصرہ