بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا

امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت نے امریکی سفارتکاروں کو کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کا اجلاس ہوا جس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش کیا گیا۔

اجلاس میں امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ امریکہ کو کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، امریکہ نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کشمیر میں اپنا وفد بھی بھیجنے کی کوشش کی تھی تاہم بھارت نے امریکی وفد وادی میں بھیجنے سے انکار کردیا۔

ایلس ویلز نے اجلاس میں کہا کہ امریکہ نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بحال کرے اور انسانی حقوق کا احترام کرے۔

News Code 1894815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 14 =