پاکستانی گلوکارہ کی بھارتی وزیر اعظم پر خودکش حملہ کرنے کی تمنا

پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں پر ظلم کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوجان سے مارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کشمیریوں پر ظلم کا بدلہ لینے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کوجان سے مارنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے جسم پر بم باندھے ہوئے نظرآرہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اس تصویر کے ساتھ خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر کشمیریوں پر ظلم کرنے کے لیے خودکش حملہ کرنا چاہتی ہیں۔ رابی پیرزادہ کی جانب سے یہ تصویر شیئر کیے جانے پر پورے بھارتی میڈیا میں یہ تصویر وائرل ہوگئی اور بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ رابی پیرزادہ نے نریندر مودی پر خودکش حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ بعد ازاں رابی پیرزادہ نے یہ تصویر اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ہٹادی، تاہم انہوں نے یہ تصویر ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی۔

News Code 1894813

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =