ترکی اور روس کا شام کی ارضی سالمیت اور مشترکہ فوجی گشت پراتفاق

ترکی اور روس نے شمالی شام ميں ترک سرحد سے 10 کلومیٹر اندر مشترکہ فوجی گشت اور شام کی ارضي سالمیت پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی اور روس نے شمالی شام ميں ترک سرحد سے 10 کلومیٹر اندر مشترکہ فوجی گشت  اور شام کی ارضي سالمیت پر اتفاق کرلیا ہے۔ روس کے شہر سوچی میں ترک صدر طیب اردوغان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے طویل ملاقات کی جس میں خطے کی صورتحال سمیت ترکی کی جانب سے شام میں جاری فوجی آپریشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس دوران دونوں صدور اس بات پر متفق ہوئے کہ کرد سرحدی علاقہ میں شام اور روس کی فوج مشترکہ گشت جاریر کھےگی اور دونوں ممالک شام کی ارضی سالمیت کے پابند ہیں۔ روس اور ترکی کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکہ اور ترکی کے درمیان کرد ملیشیا کو " سیف زون " سے نکلنے کے لیے دی گئی 5 دن کی مہلت ختم ہورہی ہے اور ترک صدر نے پہلے ہی اعلان کررکھا تھا اگر معاہدے کے تحت مقررہ مدت میں کردوں نے علاقہ خالی نہیں کیا تو وہ بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کریں گے تاہم اس سے پہلے ہی روسی صدر نے ان کو ملاقات کی دعوت دے کر کرد ملیشیا کو علاقہ خالی کرنے کے لیے مزید وقت دینے پر آمادہ کرلیا۔

News Code 1894812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =