وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈیروہ اسماعیل خان میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے شہر ڈیروہ اسماعیل خان میں وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خاں کی تحصیل پروا کے علاقہ رمک میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مارا ، تو مگھر میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ وہابی دہشت گرد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے جس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1894802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 8 =