بھارتی حکومت نے میڈیا کو یرغمال بنالیا / کشمیر دنیا کا خطرناک حصہ بن گيا

امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کےحقائق کیسے معلوم ہوں گے،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکاخطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ارکان کانگریس نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے جس کی وجہ سے کشمیر کےحقائق کیسے معلوم ہوں گے،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکاخطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس خارجہ امورکی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی ایشیا کااجلاس ہوا،اجلاس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پرکمیٹی نے تشویش کا اظہارکیا،مسئلہ کشمیرپرارکان کانگریس کے نائب وزیرخارجہ ایلس ویلزسے سخت سوال کئے گئے ۔

چیئرمین کمیٹی بریڈشرمین نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،بھارتی حکومت امریکی سفارتکاروں کوکشمیر کادورہ نہیں کرنے دے رہی،انہوں نے کہا کہ ہم آزادذرائع سے کشمیر کی صورتحال جاننے سے قاصرہیں،امریکہ میں مقیم کشمیریوں کا5اگست سے اپنے اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں۔

کانگریس ارکان نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میڈیاکویرغمال بنارکھا ہے،حقائق کیسے معلوم ہوں،بھارت کے زیرانتظام کشمیردنیاکا خطرناک ترین حصہ بن چکا ہے۔

News Code 1894799

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =