کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران 3 افراد کو ہلاک کردیا

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے  3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے علاقےترال میں فوجی آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا اور انہیں علیحدگی پسند قرار دے کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ ادھر کشمیر کے  ضلع راجوری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھارتی فوج  کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر ہلاک ہوگیا جس کے بعد سے علاقے میں  سرچ آپریشن جاری ہے۔

News Code 1894797

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =