سعودی عرب کے فوجی یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں داخل

ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے درجنوں فوجی یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں داخل ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے درجنوں فوجی یمن کے جنوب میں واقع عدن شہر میں داخل ہوگئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ان فوجیوں کو جنگی وسائل کے ہمراہ ایک طیارے کے ذریعہ عدن کے ايئر پورٹ پر منتقل کیا گيا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے فوجی عدن میں متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی جگہ لیں گے۔ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب اور سوڈانی فوجیوں نے عدن ایئر پورٹ کا کنٹرول اماراتی فوجیوں کے ہاتھ سے اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔

News Code 1894796

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =