افغانستان میں طالبان کے حملے میں 16 اہلکار ہلاک

افغانستان میں پولیس اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  افغانستان میں پولیس اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں 16 اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 2 گھنٹے سے زائد جھڑپ جاری رہی اس دوران چیک پوسٹ کمانڈر سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

چیک پوسٹ پر حملے کی اطلاع ملنے پر افغان سیکیورٹی فورسز  بھی پولیس کو مدد کو پہنچ گئی اور طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم دہشت گرد، افغان پولیس کا اسلحہ اور اپنے زخمی ساتھیوں کو اپنے ہمراہ لے گئے جن کی تلاش میں چھاپہ مارکارروائی جاری ہے۔

News Code 1894785

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =