بھارتی ڈاکٹروں نے گائے کے پیٹ سے 52 کلو پلاسٹک نکال لی

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں بھارتی ڈاکٹروں نے ایک گائے کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے 52 کلوگرام پلاسٹک ، 2 پیچ اور ایک سکہ نکال لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایشین نیوز انٹرنیشنل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنائی میں بھارتی ڈاکٹروں نے ایک گائے کا آپریشن کرکے اس کے پیٹ سے 52 کلوگرام پلاسٹک ، 2 پیچ اور ایک سکہ نکال لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گائے کا آپریشن تامل ناڈو ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کے سرجنز نے کیا ۔ ڈاکٹر ویلاوان نے بتایا کہ گائے کے پیٹ میں 52 کلوگرام پلاسٹک موجود تھا جس نے اس کے رومن کے 75 فیصد حصے اور معدے کے ایک چیمبر پر قبضہ جما رکھا تھا۔ رومن پیٹ کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں خوراک پہنچ کر سٹور ہوتی ہے اور اس کے بعد معدے کی طرف جاتی ہے۔  ڈاکٹر ویلاوان نے گائے کے آپریشن کے بارے میں بتایا کہ یہ ایک بہت ہی طویل اور مشکل آپریشن تھا جس کو مکمل کرنے میں ساڑھے 5 گھنٹے کا وقت لگا، پلاسٹک کے علاوہ گائے کے پیٹ سے 2 سکرو اور ایک سکہ بھی ملا ہے۔ آپریشن کے بعد گائے روبصحت ہے اور ڈاکٹرز اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

News Code 1894777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =