سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ 12 گھنٹوں میں 30 بار ہوائی حملے کئے

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 30 بار یمن کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے مسلمانوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے گذشتہ 12 گھنٹوں میں 30 بار یمن کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ 12 گھنٹوں ميں صوبہ صعدہ اور حجہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ۔ جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سرحدوں پر بھی سعودی عرب کے حملوں میں اضآفہ ہوگیا ہے لیکن انھیں ہر محاذ پر ناکامی اور شکست کا سامنا ہے۔

News Code 1894770

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =